Saturday, 25 February 2012

ايبٹ آباد : اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام آخري مراحل ميں

ايبٹ آباد…ايبٹ آباد ميں اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام آخري مراحل ميں داخل ہوگياہے.بلال ٹاو?ن ميں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام گزشتہ رات شروع کيا گياتھا،ذرائع کے مطابق 90فيصد کام مکمل ہوچکا ہے.اس وقت بھي بلال ٹاو?ن جانے والے تمام راستے بند ہيں.پاکستان ملٹري اکيڈمي کاکول روڈ پر پوليس تعنيات کردي گئي ہے.اہل علاقہ کے علاوہ کسي کو بھي علاقے ميں جانے کي اجازت نہيں ہے.مقامي انتظاميہ اسامہ کے گھر کو گرائے جانے کے حوالے سے مکمل لاعلمي کا اظہار کررہي ہے.

Friday, 24 February 2012

جنرل پاشا کی پیٹریاس سے خفیہ ملاقات کا دعویٰ

واشنگٹن:میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا نے امریکی فوج کے سابق سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور پاکستان میں جاری ڈرون حملوں کے حوالے سے بات چیت کی امریکی اخبار کے مطابق جنرل شجاع پاشا نے ماہ فروری میں امریکی فوج کے سابق سربراہ جنرل پیٹریاس سے خفیہ ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون اور پاکستان میں جاری امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔